متحدہ عرب امارات میں ویزا  اور آئی ڈی کے قوانین میں بڑی تبدیلی:

متحدہ عرب امارات میں ویزا  اور آئی ڈی کے قوانین میں بڑی تبدیلی:

نئے قوانین کے مطابق اب اماراتی ویزا کا اسٹیکر اب  پاسپورٹ پہ نہیں لگایا جائے گا بلکہ اماراتی شناختی کارڈ میں ہی ویزا کی تمام تر معلومات  کا ڈیٹا ڈال دیا جائے گا اس طرح اماراتی شناختی کارڈ ہی تمام مقاصد کے لیے کافی ہو سکے گا۔

خلیج ٹائمز کی شائع کردہ خبر کے مطابق اب ویزا اور اماراتی شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے الگ الگ دو درخواستوں کی حاجت نہیں رہے گی بلکہ ایک ہی درخواست کے ذریعے ویزا اور آئی ڈی کی تجدید ہو جایا کرے گی۔

متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی برائے  امور امیگریشن کے مطابق گیارہ اپریل سے پاسپورٹ پہ اسٹیکر لگانے کا سلسلہ روک دیا جائے گا ۔ اس فیصلے کے بارے میں  فضائی کمپنیوں اور بین الاقوامی ایوی ایشن کے اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے لہذا ویزا اور امیگریشن کی کلیئرنس کے لیے پاسپورٹ نمبر سے ضروری معلومات آن لائن حاصل کی جا سکیں گی۔

یاد رہے کہ  متحدہ عرب امارات کا ویزا کسی بھی وقت محض پاسپورٹ نمبر کی مدد سے چیک کیا جاسکتا ہے جس کےلیے  نیچے لنک دے دیا گیا ہے۔

Check UAE Visa Status with Passport Number, click here.