مبارک ہو سعودیہ نے پاکستان کیلیے ڈائریکٹ فلائٹس کھول دیں

سعودی عرب جانے والوں کے لیے بالآخر سعودی حکومت نے بڑی خوشخبری دے ڈالی۔ سعودی پریس ایجنسی  کی طرف سے پچیس نومبر کو شائع کردہ خبر کے مطابق  چھ ممالک سے  ڈائریکٹ پروازوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ان چھ ممالک میں پاکستان، انڈیا،  انڈونیشیا اور مصر کے علاوہ ویتنام اور  برازیل بھی شامل ہیں۔  اس سے قبل پاکستانی شہریوں کے لیے لازمی تھا کہ وہ سعودیہ سے پہلے کسی اور ملک میں کم از کم چودہ روز قیام کریں تبھی ان کو سعودیہ میں داخلے کی اجازت تھی۔

تاہم اب پاکستانیوں کو کسی اور ملک میں چودہ روز گزارنے کے کوئی ضرورت نہیں ہے پاکستان سے  ڈائریکٹ سعودیہ جانے کی اجازت دے دی گئی ہے

سعودی وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق یکم دسمبر بروز بدھ رات ایک بجے سے  سعودیہ کے لیے ڈائریکٹ پروازیں کھول دی جائیں گی۔  اب تک کی شائع شدہ خبروں کے مطابق تمام مسافروں کو سعودیہ پہنچنے کے بعد کم از کم پانچ دن قرنطینہ میں رہنا ہو گا خواہ وہ ویکسین شدہ ہوں یا غیر ویکسین شدہ۔ سعودی  ائیرلائن بھی قرنطینہ کے لیے ہوٹل کی بکنگ کی سہولت فراہم کررہی ہے جو کہ سعودی ائیر لائن کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

مزید سعودیہ جانے کے لیے مقیم رجسٹریشن بھی لازمی ہے جو کہ نیچے دئیے گئے لنک پہ جا کے فری مکمل کی جا سکتی ہے۔

https://wp.me/p9NeGY-1W0

The Ministry of Interior of Saudi Arabia has announced resumption of direct flights from six countries to Saudi Arabia. This list of six countries includes Pakistan, India, Indonesia, Egypt, Vietnam and Brazil. Passengers from these countries do not need to spend 14 days in any other third country as they can now travel to Saudi Arabia directly.

The new decision will be implemented from 1st December 1:00 AM. However, passenger  have to undergo an institutional quarantine for five days in Saudi Arabia regardless of their immunization status.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: