اسلام علیکم اگر آپ پاکستانی شناختی کارڈ اور پاکستانی پاسپورٹ بنوانا چاہتے ہیں تو آپ ہماری خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔
پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے کے لیے آپ کے پاس درجہ ذیل کاغذات ہونے چاہیں
شناختی کارڈ نمبر اگرشناختی کارڈ کی فوٹو موجود ہو تو زیادہ بہتر ہے بہرحال کم از کم شناختی کارڈ نمبرکا ہونا ضروری ہے۔
والد اور والدہ دونوں کے نام فراہم کرنے ہوں گے اور دونوں میں سے کسی ایک کا شناختی کارڈ نمبر بھی فراہم کرنا ہوگا اگردونوں کا انتقال ہو چکا ہو تو انکے نام اور انتقال کا سرٹیفیکیٹ کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
پاکستانی پاسپورٹ کی رنگین فوٹو درکار ہو گی تاہم اگر یہ نہ مل سکے تو پھر بھی شناختی کارڈ بن جائے گا۔
شادی شدہ افراد کے لیے لازمی ہے کہ اپنے شریک حیات کا نام اور شادی کی تاریخ بھی فراہم کریں۔
یہ کچھ عمومی طورپہ درکار کاغذات ہیں مگر ضرورت پڑنے پہ نادرا آفیسر دیگر کاغذات بھی مانگ سکتا ہے جیسا کہ ہانگ کانگ کا ویزا یا پھر سیاسی پناہ کا امیگریشن پیپر۔
ہانگ کانگ میں موجود تمام پاکستانی بشمول سیاسی پناہ پہ مقیم افراد اپنا شناختی کارڈ ہم سے بنوا سکتے ہیں جس کے لیے تین سو ہانگ کانگ ڈالر فیس رکھی گئی ہے جوکہ پیشگی ادا کرنے ہوگی
نادرا نارمل شناختی کارڈ اکتیس دنوں میں جاری کرتا ہے مگر گذشتہ ایک ماہ سے یہ ٹائم زیادہ ہو چکا ہے اب شناختی کارڈ کے لیے پچاس دن سے نوے دن تک کا ٹائم لگ رہا ہے تاہم یہ دورانیہ فکس نہیں یہ کم بھی ہوسکتا ہے۔ وہ افراد جو جلد شناختی کارڈ بنوانا چاہتے ہیں وہ ہم سے ارجنٹ اپلائی کروا سکتے ہیں جس کی فیس آٹھ سو ہانگ کانگ ڈالر ہے شناختی کارڈ دس سے پندرہ دنوں کے اندر بنوادیا جائے گا۔
اگر آپکا شناختی کارڈ گم ہو چکا ہے یا ایکسپائر ہے یا پھر آپ پہلی دفعہ بنوانا چاہ رہے ہیں تو نیچے دئیے گئے لنک پہ کلک کر کے آپ ہمیں واٹس پہ میسیج کر سکتے ہیں براہ مہربانی کال نہ کریں۔ واٹس پہ رابطہ کریں اپنے کاغذات ہمیں واٹس ایپ پہ بھیج دیں اس کے بعد میٹنگ کا ٹائم طے کر کے آپ کا شناختی کارڈ اپلائی دیا جائے گا ۔
پاکستانی پاسپورٹ نارمل کی فیس آٹھ سو پچاس ہانگ کانگ ڈالر رکھی گئی ہے جو کہ آج کل دو سے تین ماہ کے اندر جاری کیا جارہاہے اس لیے جو افراد جلدی
حاصل کرنا چاہتے وہ ارجنٹ اپلائی کروائیں
پاکستانی پاسپورٹ کے لیے آپ کی فوٹو ، موجودہ پاسپورٹ کی فوٹو اور شناختی کارڈ کا ہونا ضروری ہے دیگر کاغذات میں ویزا ، ہانگ کانگ آئی ڈی بھی درکار ہو گی۔ سیاسی پناہ پہ مقیم افراد کے پاس امیگریشن پیپر کا ہونا ضروری ہے۔ یاد رہے کہ آج کل پاکستان کا پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ پاسپورٹ جاری کرنے میں زیادہ ٹائم لے رہا ہے اس لیے صورتحال کو ملحوظ خاطر رکھیں۔
اگر آپ نے تمام تر معلومات کا مطالعہ کر لیا ہے اور آپ پاکستانی شناختی کارڈ یا پاکستانی پاسپورٹ بنوانا چاہتے ہیں تو آپ سب سے پہلے درکار کاغذا کا انتظام کریں اس کے بعد ہم ہمیں واٹس ایپ پہ میسیج کر سکتے ہیں۔
